13 جون، 2016، 12:49 AM

فلوریڈا میں فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عمر متین کے نام سے ہوئی

فلوریڈا میں فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عمر متین کے نام سے ہوئی

امریکی ریاست فلوریڈا کے ہم جنس پرست کلب پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عمر متین صدیقی کے نام سے ہوئی ہے جو افغان نژاد امریکی شہری اور فلوریڈا کے شہر پورٹ سینٹ لوسی کا رہائشی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مغربی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے ہم جنس پرست کلب پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عمر متین صدیقی کے نام سے ہوئی ہے جو افغان نژاد امریکی شہری اور فلوریڈا کے شہر پورٹ سینٹ لوسی کا رہائشی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق آرلینڈو کے ہم جنس پرست کلب پر فائرنگ کرنے والے عمر متین صدیقی کے والدین کا تعلق افغانستان سے ہے اوراس کی عمر 29 سال تھی جو پورٹ سینٹ لوسی کا رہائشی تھا،وہ نیویارک میں پیدا ہوا اورنیو جرسی کی رہائشی خاتون سے شادی کی۔ عمر متین کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کے ارادے کا علم نہیں تھا کہ وہ اس طرح کی کارروائی کرے گا تاہم اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ آرلینڈو کے ہم جنس پرست نائٹ کلب پر عمر متیں کے فائرنگ کے نتیجے میں  50 افراد ہلاک اور53 زخمی ہوگئے تھے۔

 

News ID 1864703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha